گھر میں رہ کر وقت کو قیمتی بنائیں اور جنت کمائیں

آج کرونا وائرس کی بدولت ہم جس موڑ پر آچکے ہیں ہمیں پاکستان ، اپنوں اور اپنی خاطر خود کو اپنے  کمرے تک  محدود کرنا ہوگا، اپنا سوفیصد وقت اپنی ذات کو اپنے اہل خانہ کو دینا ہوگا، بصورت دیگر  “جو ہوگا وہ کسی سے نہیں دیکھا جائے گا”۔

لیکن غور طلب امر  یہ ہے کہ ہم گھر میں کیسے وقت گزاریں اور وہ بھی سارا وقت گھر میں ،  یہ بظاہر تو بڑی مشکل بات ہے لیکن ہم اگر اپنے گھر کو حرم بنادیں یعنی جیسے آپ اگر عمرہ پر جائیں تو جو روٹین وہاں پر ہوتی ہےاسکو اگر معمولی تبدیلی کے ساتھ اپنا لیں  یا پھر اللہ کے ان نیک بندوں جن کا نام لیتے وقت ہم رحمتہ اللہ علیہ کہنا نہیں بھولتے ، جن کے قدموں کی خاک کو ترستے ہیں کا طرز زندگی اپنا لیں تو انتہائی آسانی کے ساتھ گھر پر وقت گزار سکتے ہیں، مگر کیسے آئیے دیکھتے ہیں۔

آپ  عمرہ  کے دوران صبح فجر سے ایک سے دو گھنٹے قبل جاگتے ہیں ایسے ہی جاگ جائیں ، غسل اور وضو کے بعد بچنے والے وقت کو تین حصوں میں تقسیم کریں  یعنی اگر اذان فجر میں ایک گھنٹہ باقی ہے تو 20 منٹ نوافل ، 20 منٹ قرآن پاک کی  تلاوت اور 20 منٹ دعامیں صرف  کریں۔نماز فجر کے بعد اشراق تک کا وقت گھر والوں کے ساتھ کسی حدیث کی کتاب کی تعلیم میں صرف کریں،(ہر مسلک  کے علما کی اس سلسلےمیں کتب موجود ہیں)۔اشراق کی نماز ادا کریں (اشراق کی نماز پر ایک مقبول حج کا اجر ملتا ہے)۔

ناشتہ کے بعد تین سے چار گھنٹےآرام کریں۔ ظہر سے قبل اٹھ جائیں اور جو وقت بچ جائے اس میں کو اہل خانہ کے ساتھ اسلامی معلومات کاتذکر ہ کرنےمیں خرچ کریں یا ظہر کی تیا ری کریں ، ظہر کے بعد لنچ کریں اور کسی بھی حدیث کی کتب سے چند ایک واقعات کو پڑھیں یا پڑھ کر اہل خانہ کو سنائیں۔اور پھر قیلولہ فرمائیں۔عصر کی اذان سے قبل اٹھ جائیں، نماز عصر کے بعد مغرب تک ذکر، دعامیں مشغول رہیں، (جیسے کم ازکم 200 بار دورشریف  استغفار، اور تیسر ا کلمہ یا دیگر اذکار ، قران پاک کی تلاوت )۔

ایک بار دورشریف پڑھنے پر دس نیکیاں ملتی ہیں، دس گنا ہ معاف، دس درجے بلند اور دس عربی غلام آزاد کرنے کا اجر ملتا ہے، ایک عربی غلام کی قیمت 12ہزار درہم دس کی 120000 درہم اور پہلے دور کا درہم جو چاندی کا سکہ ہوتا تھا، ایگ گرم چاندی کی قیمت 10 درہم اس حساب ایک بار دورشریف پڑھنے پر باقی اجر کے علاوہ پونے پانچ کروڑ روپیہ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا اجر ملتا ہے۔

مغر ب کے بعد قرآن پاک کی  خاص خاص صورتوں کی تلاوت جیسے مغر ب کے بعد صورۃ سجدہ   جو  پارہ  نمبر 21 میں ہےاور صورۃ ملک کو ملا کر پڑھیں تو شب قدر کا اجر ملتا ہے، اگر آپ ہر روز صورۃ رحمن ، صورۃ واقعہ  اور صورۃ حدید پڑھتے ہیں تو  آپ کا نام جنت الفردوس کے رہنے والوں میں پکارا جاتا ہے۔ایسے ہی دیگر صورتوں کے فضائل  ہیں۔

عشا کی نماز سے قبل رات کے کھانے سے فراغت حاصل کریں اور عشا کی نماز ادا کرتے ہی سوجائیں، تاکہ آپ تہجدمیں باآسانی اٹھ سکیں۔ میرا دعوی ہے کہ مندرجہ بالا روٹین پر  عمل کرنے میں پہلے دو سے تین دن مشکل ہوگی ،(کیونکہ دل پر لگا زنگ اترنےمیں وقت تو لگے گا)  لیکن اس کے بعد آپکو و ہ لذت آئے گی کہ آپ اسکو کرونا کے بعد والے دنوں میں بھی اپنائیں گے۔

اور ایک آخری گزارش آپ کا دل چاہے نہ  چاہے اس روٹین پر ایک بار ضرور عمل کریں ، چاہے اپنی سہولت سے کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ہی کیوں  نہ ہو،  یا کم ازکم جیسے بھی ہو، گھر پر ضرور رکیں، اسی میں میری  ، آپکی ، ہمارے اہل خانہ کی اور پاکستا ن کی بقا ہے۔

حصہ
mm
بلاگر پنجاب کالج سے کامرس گریجویٹ ہونے کے ساتھ ، کمپیوٹر سائنسز ،ای ایچ ایس سرٹیفیکٹس  اور سیفٹی آفیسر  ڈپلومہ ہولڈر ہیں۔فی الوقت ایک ملٹی اسکلڈ پروفیشنل ہیں۔علاہ ازیں بائی نیچر صحافی ہیں۔

جواب چھوڑ دیں