محوتماشہ

حیراں ہوں محوتماشہ ہوں میں
چلن یہ زمانے کا کیا ہو گیا
کہ آنچل میں جس کو چھپایا گیا
جسے گھر کی ملکہ بنایا گیا
وہی اپنی عظمت سے نالاں ہوئی
عاقل تھی وہ کیسے ناداں ہوئی
وہ عورت کہ جس کی بڑی شان ہے
رسول خدا کا یہ فرمان ہے
ہے بیٹی تو رحمت سمجھو اسے
بہن ہے تو بھائی کا وہ مان ہے
تو کیوں اپنے درجے سے انجان ہے؟
بھلایا کیوں جو رب کا فرمان ہے
ہے گھاٹے کا سودا جو اس نے کیا
بجھا ڈالا ایماں کا روشن دیا
نہ بگڑا ہے کچھ اب بھی لوٹ آؤ تم۔۔
ہے کیا شان مسلم یہ دکھلاؤ تم۔۔۔۔

جواب چھوڑ دیں