ہاں وہ ایک عام سی لڑکی ہے،چھوٹی چھوٹی عام خواہشیں رکھنے والی، عام سے خواب بننے والی اور انکے نہ پورا ہونے پر سرہانے میں منہ دے کر رونے والی ۔چھوٹی سی تکلیف پر آسمان سر پر اٹھانے والی عام سی لڑکی اور بڑی سے بڑی بات بھی ہنس کر ٹالنے والی عام سی لڑکی ۔
ایک عام سی لڑکی جو خواب دیکھتی ہے مگر ڈرتی ہے،ان کے ٹوٹنے سے۔ ایک عام سی لڑکی جو سہم جاتی ہے ،اونچی آوازوں سے، بڑے چہروں سے۔ ہاں ایک عام سی لڑکی ،مگر یہی عام سی لڑکی جب ہمت باندھ لے تو یزید کو بھی ہرا دے۔ اگر کردار کی پیکر بنے تو بادشاہ کو بھی مرید بنا لے۔ا گر محبت کی دیوی بنے،تو صحرا میں بھی گلستان بنا لے اورا گر یہی عام سی لڑکی انتقام پر آئے تو شہر کے شہر تباہ کر دے ۔
اس وقت پاکستان کے بھی بڑے بڑے ناموں کو ایک عام سی لڑکی نے نکیل ڈالی ہوئی ہے ۔ حریم شاہ سے کون واقف نہیں؟ اتنے مشہور تو سپر اسٹار نہیں رہے جنہوں نے سالوں تپسیا کی ہے مگر کہیں یہ سب مشہوری کےلیے ہی تو نہیں ہے، ایک ڈرامہ۔ مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہم کن لوگوں کو اپنا نگہبان بنا بیٹھے ہیں؟ جنہیں خود اپنا پتہ نہیں جو اپنی حفاظت سے عاجز ہیں۔ سیاست اب ایک مذاق بن چکی ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شام سات بجے سے ٹی وی چینل کھول کر بیٹھ جائیں اور مذاق سے بھرپور چٹکلے انجوائے کیجئے جو سیاسی جماعتوں کے نمائندے وہاں آکر سناتے ہیں ۔ جن لوگوں نے آپ کی نمائندگی کرنی ہو جب آپ کو انہیں دیکھ کر ہی شرم آتی ہو تو وہاں افسوس کا مقام اور کیا رہ جاتا ہے ۔
خیر کہاں سے کہاں ہم نکل آئے مدعا تو یہ تھا آج کچھ پیغام تھا نازک لڑکیوں کےلیے ویسے تو میرا ماننا یہ ہے کہ لڑکیوں کو اتنا نازک نہیں ہونا چاہیے کہ ذرا ذرا سی بات پر رو پڑیں اور اسے دل سے ہی لگا لیں ۔ یہ دنیا اتنی اچھی نہیں جتنی اچھی ہمارے ماں باپ نے ہمیں دکھائی ہوتی ہے ۔ یہاں باہر نکلو تو تمہیں ہر طرح کے لوگ ملیں گے اچھے برے مگر یاد رکھنا تمہیں پتہ ہونا چاہیے کہ تم کون ہو؟ اور تمہاری روایات کیا ہیں؟
لوگوں کے جھنڈ میں خود کو بھولنے مت دینا کہ تمہاری حقیقت کیا ہے اور اگر کبھی بھولنے لگو جیسا کہ انسان اکثر بھول جاتا ہے وہ بھلکڑ جو ہوا مگر تمہیں چاہیے کہ تم وقت بوقت خود کو یاد دلاتی رہو۔ یہ دنیا بڑے رنگین منظر دکھاتی ہے، مگر جو پیر بڑھا کر دیکھنے بڑھو تو معلوم پڑتا ہے وہ ایک خوبصورت دھوکے کے سوا کچھ نہیں۔
اے نازک لڑکی ! تمہیں اسکی بالکل ضرورت نہیں کہ تم دنیا کو یہ دکھاتی پھرو کہ تم کتنی ذہین ہو؟ اپنی صلاحیتیں اپنے لیے استعمال کرو اور وہ کرو جہاں تمہیں اس سے کچھ حاصل بھی ہو ۔ ہر ایک کے سامنے خود کو یہ منوانا بالکل ضروری نہیں کہ تم کتنی قابل ہو؟
تم لڑکی ہو اور تمہیں اپنا وقار برقرار رکھنا آنا چاہیے جہاں تمہیں یہ سیکھنا ضروری ہے کہ کیسے کسی کی بات سننی ہے؟ وہیں تمہیں یہ بھی پتا ہونا چاہیے کہ غیر مناسب بات کو کیسے نہ سننا ہے اور اسے روکنا کیسے ہے؟ جہاں تمہیں لوگوں سے بات کرنا آنا ضروری ہے وہیں نامناسب منہ بند بھی کرنا ضروری ہیں ۔ لڑکیوں کو اتنا سیدھا بھی نہیں ہونا چاہیے کہ اپنی رائے ہی نہ رکھیں اور اس کا اظہار نہ کر پائیں ۔ جو بات تم سے جڑی ہے تمہیں حق ہے کہ تم اس پر بات کرو اور اسے ڈسکس کرو۔
لڑکیوں کو کسی پر بھی آنکھ بند کرکے بھروسہ نہیں کرنا چاہیے چاہے کوئی کتنا ہی سچ بن جائے، اپنی تیسری آنکھ اسے ہر وقت کھلی رکھنی چاہیے اور اسے اسکے متعلق کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں بس ضرورت پڑنے پر چپ چاپ اسے استعمال کر لو ۔
لڑکیوں کو اتنا نازک نہیں ہونا چاہیے کہ ہر کسی کی بات دل پر ہی لے لیں ۔ اپنے دماغ کو یہ سمجھائو کہ فلاں بات صرف سننی ہے اور اس پر غور کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اسے صرف نظر انداز کرنا ہے اور فلاں بات کا جواب دینا ہے اور اس پر توجہ دینی ہے، تم جیسی بھی ہو، لمبی،پتلی، موٹی، چھوٹی۔ تم خوبصورت ہو اور تمہارے جیسا کوئی نہیں مگر یہ بھی یاد رکھو کہ دوسری لڑکیاں بھی اتنی ہی خوبصورت ہیں اور تمہارا اور ان کا کوئی مقابلہ نہیں ۔
تم جیسی بھی ہو خدا کا ایک کرشمہ ہو ۔ لوگ جو بھی کہیں تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ تم کیا ہو اور تمہیں لوگوں کی خاطر خود پر ظلم کرنے کی ضرورت نہیں ۔ تمہیں ضرورت نہیں کہ تم خود کو گورا چٹھا لمبا پتلا کرو جو تم نہیں ۔ تم کسی انسان کےلیے اپنی صورت کیسے بدل سکتی ہو ؟جسے رب نے بنایا۔ جو شخص تم سے ایک انسان ہونے کے ناتے محبت نہیں کرسکتا، اس کےلیے تم حور پری بھی بن جائو تو وہ ایسا ہی رہے گا ۔
تمہیں چاہیے کہ تم خود بھی دوسروں کےلیے ایسی باتیں نہ کہو جو نامناسب ہیں اور پسند نہیں کرتی کہ کوئی تم سے ایسے کہے۔اور جو تمہارے گرد ایسا کرے تم اسے ٹوک دو ۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ مناسب نہیں کہ ہم لوگوں کے نام بگاڑیں یا انہیں ایسے الفاظ سے پکاریں جو فقط مذاق ہیں اور ان کا دل دکھائیں ۔
تمہیں چاہیے کہ تم دوسری لڑکیوں کو اگر وہ حق پر ہیں تو سپورٹ کرو اور ان کی کردار کشی کرنے سے دور رہو اور نہ ہی کسی کو کرنے دو۔ تمہیں یہ جان کر شاید دکھ ہو لڑکیاں ہی لڑکیوں کی زیادہ برائیاں کرتی ہیں اور انہیں ناپسند کرتی ہیں مگر اسے اب ختم ہونا چاہیے یہ کوئی اچھی بات نہیں ۔ اور ویسے بھی کردار جانچنے کا آلہ ہمیں نہیں دیا گیا یہ ہمارے اختیار میں نہیں ۔ یہ خدا کا کام ہے اور اسی کےلیے چھوڑ دیں۔
اے نازک لڑکی تمہیں خود پر بھروسہ رکھنا چاہیے تمہیں خدا نے عقل و دانش سے بھرپور بنایا ہے اور تمہیں اپنی اس عقل پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور اسے استعمال کرنا چاہیے ۔ لوگ جو مرضی کہیں کہ تمہیں عقل نہیں فلاں فلاں ۔تمہیں بس معلوم ہونا چاہیے تم عقل مند ہو اور اپنی ذہانت سے بہت کچھ کر سکتی ہو۔ اور دوسروں کو بھروسہ دو ۔ کسی کا بھروسہ زندگی میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے ۔ زندگی میں ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو آپ پر بھروسہ کرتے ہو اور آپ کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتے ہو ۔ایسے لوگوں کی قدر کریں اور انہیں کھونے نہ دیں، خوش رہو اور خوش رکھو ۔
… [Trackback]
[…] Find More Info here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More Info here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More Information here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Information to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Here you can find 46172 more Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Information here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] There you will find 4020 more Information to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] There you will find 28883 more Info on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Information here to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Info to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More on on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Information to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More to that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Information here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] There you will find 75206 additional Info on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Find More Info here on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]
… [Trackback]
[…] Read More on that Topic: jasarat.com/blog/2020/01/18/asma-2/ […]