ادھار مانگ کر شرمندہ نہ کریں‘دکاندار کا نوٹس لیکن پاکستانی نوجوان نے اس کا کیا حل نکالا؟

ایک دکاندار کے لئے کوئی نئی بات نہیں کہ 30 یا40 ہزار روپے کا کسٹمر ادھارپر چل رہا ہے۔ کبھی کبھی یہ ادھار ایک دکاندار کی ماہانہ آمدنی کے برابر بھی ہوتا ہے۔ کبھی سوچا ہے؟
اگر آپ دکاندار ہیں تو آپ ادھار بھی دیتے ہوں گے اور کئی مرتبہ نقصان بھی اٹھاچکے ہوں گے، جس طرح ادھار دینا دکاندار کی مجبوری ہے، اسی طرح ادھار لوٹانا کسٹمر کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں کسٹمر ادھار تو چکا دیتا ہے، مگر کبھی کبھار بھول بھی جاتا ہے۔
دوکاندار اس چیز کا خیا ل کرتے ہوئے کہ کسٹمر سے بات خراب نہ ہوجائے،اُنہیں بار بار ادھار لوٹانے کا نہیں کہہ سکتے،جس سے کاروبارکو شدید نقصان اورگھر والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس مسئلے کے پیشِ نظر، ہم لائےOSCAR UDHAAR, اس ایپ کے ساتھ، اب دوکاندار اپنے ادھا ر کی ساری تفصیلات ادھار ایپ میں رکھ سکتا ہے۔ یہ ایپ خودکار نظام کے تحت وقفے وقفے سے اپنے کسٹمرز کو ایک SMSبھیجتی ہے تاکہ کسٹمرز کو یاد رہے اور ادھار کی وصولی آسان ہوجائے۔
اس کے علاوہ، اوسکر اُدھار کے ساتھ نہ تو رجسٹر کی ضرورت ہے اور نہ ہی حساب یاد رکھنے کی جھنجٹ، کیوں کہ دکان کا پورا کھاتہ اب آپ کے فون میں۔
اوسکر ادھار، پاکستان میں تیار کردہ پہلی موبائل ایپلی کیشن ہے جو کہ ادھار مینج کرتی ہے۔ اوسکر ادھار اس طرح کی دیگر ایپس، جیسے کہ انڈیا کی کھاتہ بُک یا امریکہ کی کریڈٹ کرمہ سے مشابہ ہے لیکن کارکردگی میں کئی گناہ بہتر ہے۔ OSCAR کمپنی کی پیش کردہ یہ ایپلی کیشن، ریٹیل کی صنعت میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق، OSCAR UDHAAR ایپلی کیشن کے استعمال سے کاروبار میں 20فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے اور دکانداروں کے لئے مزید آسانی پیدا ہوئی ہے۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں