عمران خان کی حکومت اپنی آمد کے ساتھ ساتھ عوام رسوائی کی مہم ساتھ لائی ہے۔پچھلی حکومتیں چور تھیں مگر یہ مہاچور ہیں پچھلے حکمران لٹیرے تھے یہ مہا لٹیرے ہیں پچھلی حکومت میں مہنگائی بڑھی انکی حکومت میں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔ عمران خان اپنے کرپٹ ٹولے کے ساتھ ملک کے ہر ادارے کو برباد کرنے کی مہم میں مصروف عمل ہیں ۔پی ٹی آئی کی حکومت نے آتے ہی سب سے پہلے لوگوں کے گھروں اوردکانوں پر حملہ کیا گیا۔ ناجائز تجاوزات کے نام پر عام آدمی سے اسکی چھت اور روزگار چھینا گیا۔اداروں کو ٹھیک کرنے کے دعوےدار کسی ایک ادارہ کو بھی کرپشن سے نکال کر بہتری کی طرف گامزن نہ کرسکے۔عدالت ،پولیس،نیب ،واپڈا،کےالیکٹرک،پی آئی اے جیسے ادارے مزید تباہ ہوگئے۔حتیٰ کہ ریلوے جیسے اہم ادارے کو شیخ رشید جیسے نااہل فرد کو دیکر مزید برباد کیاگیا اور عوام کی قیمتی جانوں سے کھیلا گیا۔
سانحہ ساہیوال کیس میں قاتلوں کا باعزت بری ہوجانا،نیب اور ایف بی آر کی جانب سےعام اور چھوٹے تاجر کو تنگ کرنا اور بڑے لٹیروں کو چھوڑ دینا،کے الیکٹرک ،سوئی گیس، واپڈا، پیٹرول اور سی این جی کی قیمتوں میں ہر ماہ کا اضافہ،ملک میں لوٹ کھسوٹ اور اسٹریٹ کرائم کا بڑھ جانا ،سب سے زیادہ ریوینیو دینے والے شہر کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کرنا، بھٹو اور الطاف کی باقیات کے رحم وکرم پر چھوڑ دینا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہےکہ اس حکومت کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ ظلم کو پنپنے کا موقع دیا جائیگا اور مظلوم کو مزید دبایا جائیگا۔ غلطی سے کسی مظلوم کا ضمیر جاگ گیا اور اسے اپنی رسوائی اور کم مائیگی کا غم ستانے لگا تو اسے عمران خان کی تقریریں گھول کر پلا دی جائینگی ان شاءاللہ افاقہ رہیگا۔
صائمہ عبدالواحد