حسب روایت بھارت اپنی بزدلانہ روش کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ، آزاد کشمیر کے علاقوں جوڑا ، شاہ کوٹ اورنوسہری سیکٹر میں بلا اشتعال شدید فائرنگ کر کے ایک فوجی اور پانچ شہریوں کو شہید کر دیا۔پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن فوج کے 9 بزدلوں کو جہنم واصل کردیا ، اور ان کے دو بنکرز مکمل طور پر تباہ کر دیے ۔
آخر یہ بزدلانہ کارروائیاں کب تک جاری رہیں گی ، ہزاروں بے گناہ نہتے شہری بھارتی فوج کے نا پاک عزائم کاشکار ہو چکے ہیں ۔بھارت ایک مکار دشمن ہے ، دنیا کے سامنے ڈھکوسلے بازی کر تا ہے اور جھوٹ کا سہارا لے کر جعلی دہشت گرد کیمپوں پر حملے کاپروپیگنڈا کرتا ہے ۔گزشتہ کئی بار اس کے ان ڑراموں کا پردہ فاش ہو چکا ہے ،کہ کس طرح ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں دراندازی کرتے رہے ہیں ـ
ہمیں اپنی فوج پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ان خون کے پیاسے بھیڑیوں سے اپنی قوم کا بہترین دفاع کریں گے ،اور آج کی منہ توڑ کارروائی کی طرح آئندہ بھی کسی تعمل کے بغیر بزدلوں کو دندان شکن جواب دیں گے ۔بھارتی فوج اس جوابی حملے سے ہماری فوج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئی اور امن کا سفید جھنڈا لہرا کر پاکستان کے بہادر فوجی سپوتوں سے فائر بندی کا مطالبہ کر ڈالا ۔آج کی کارروائی بھارت کو برسوں یاد رہے گی ۔ آئندہ وہ ایسی جھوٹی سازش کرنے سے پہلے دس بار سوجے گا ۔ بلا شبہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں شمار ہوتی ہے اور حجم میں اپنے سے کئی گنا بڑے حلیف کو اپنی بہادری اور ایمانی جزبۂ شہادت کی بدولت تہ و با لا کرنے کی سو فیصد صلاحیت رکھتی ہے ۔
میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں بھارتی فوج کو کرارا پیغام دے کر سب پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں ،انھوں نے کہا ہے کہ”بھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب ملے گا ، پاکستان لائین آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی ، اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام کی بھاری قیمت چکا نی ہوگی “۔اس صورت حال سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ مکار دشمن کے جواب میں طاقت کامظاہرہ ہی کار آمد رہا ۔ ورنہ امن اور بات چیت کے راستے سے تو ہمیشہ دشمن کے حوصلے ہی بڑھے ہیں، ، ہم سب پاکستانی فوج کی اس بہادرا نہ کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور آئندہ بھی اس طرح کے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں ۔
پاکستان زندہ باد ، پاکستانی فوج پائندہ باد۔
First of all, thank you for your post. keonhacai Your posts are neatly organized with the information I want, so there are plenty of resources to reference. I bookmark this site and will find your posts frequently in the future. Thanks again ^^