رات کا وقت تھا، آسمان تاروں سے بھرا ہوا تھا، روشن آسمان پر جگمگاتے جھلملاتے تاروں سے اپنا راستہ پوچھا۔ ہوا میں ہلکی سی خنکی تھی، اور راستہ بہت خاموش اور پر سکون تھا۔ چلتے چلتے کافی دیر ہو گئی، مجھے محسوس ہوا کہ ہوا زور پکڑ رہی ہے۔ آسمان کی جانب دیکھا تو بے شمار تاروں میں سے بس دو تارے سہمے ہوئے نظر آئے۔ مجھے لگا کہ راستہ بھٹک گئی ہوں۔ دور کسی جگہ آگ دکھائی دی، راستہ پوچھنے کے لیے آگ کی طرف چل پڑی۔ جیسے جیسے قریب ہوتی گئی، آگ کا الاؤ بڑا ہوتا گیا۔ ہوا بہت گرم ہو چکی تھی اور ایک آندھی کی صورت اختیار کر رہی تھی۔ اچانک چیخ و پکار سنائی دی، عورتوں کی، بہنوں کی، بس یہ آخری اونچائی تھی۔ اس کے بعد منظر صاف واضح تھا۔ بستی کو آگ لگی ہوئی تھی، بہت تیز، بہت اونچے شعلے، اور دل جل رہے تھے۔ تنکوں سے بنے گھر راکھ بن چکے تھے۔ اچانک اس شور کو دبا دینے والی لہر بلند ہوئی، پانی کا زور تھا کہ بستی سے ٹکرا گیا۔ لوگ کہاں ہیں؟ میری سوچ سے تیز وہاں کا منظر تھا، لمحوں میں بدل گیا، بے بس لوگ ہاتھ پاؤں مار رہے تھے، سہارے ڈھونڈ رہے تھے، ڈوبتے ہوئے ۔۔۔ سہارے تو جان بچا چکے تھے۔ آگ سے بھی، پانی سے بھی۔ ان کو کسی چیز نے تکلیف نہیں دی، سہارے تھے وہ، اسی لیے لوگوں کو مرتا چھوڑ دیا۔ مجھے اپنے پیچھے آہٹ محسوس ہوئی، بھیڑیا ۔۔۔ میں جنگل کی طرف بھاگی، اونچے درختوں میں سے چھنتی ہوئی تیز دھوپ نے چہرہ جلا دیا، مجھے پیاس لگ رہی تھی، حلق میں کانٹے چبھ رہے تھے لیکن دریا خشک تھا۔ جنگل میں موجود جانوروں کی آوازیں اس قدر بلند تھیں کہ میرے کان بج اٹھے۔ میں اندازہ نہیں لگا پائی کہ کون سا جانور کتنے فاصلے پر ہے۔ خون، ہاں اس درخت سے ایک کپڑا لٹک رہا تھا، تازہ خون میں لتھڑا ہوا، جیسے کسی کا بازو کٹ گیا ہو۔ میرے سر سے کچھ ٹکرایا تھا، جیسے کسی نے نشانہ لے کر مارا ہو۔ مگر مجھے کیوں مارا؟ بند ہوتی آنکھوں نے جواب دیا کہ شائد ہم نے کوئی حقیقت جان لی ہے۔
آنکھ کھلی تو خود کو اپنے کمرے میں پایا۔ ہر طرف کاغذ بکھرے ہوئے، لیکن میرے سامنے میز پر صرف ایک کاغذ تھا، اس پر عنوان لکھا ہوا تھا “میرا خواب”۔ اور جب اپنا خواب بیان کرنے کے لیے قلم اٹھایا تو ۔۔۔ میرا قلم خاموش ہو چکا تھا۔
میرا قلم خاموش ہو چکا تھا!
Admiring the hard work you put into your website and in depth information you provide.
It’s great to come across a blog every once in a while that
isn’t the same old rehashed information. Fantastic read!
I’ve bookmarked your site and I’m adding your RSS feeds to my Google account.
Với nấc độ phổ biến của dầu gội TIGI, các tín đồ làm đẹp trên Việt Nam cũng không thể nằm ngoài xu hướng này.
Công ty cổ phần Thiết Bị Việt chuyên cho thuê
màn hình LCD, từ 32″ đến 100″ phục vụ chu
đáo, tận tinh.
Chia sẻ tệp tin và tài liệu, giao bài tập về nhà ngay lập tức trên Zoom Chat.
Dưới đây là bảng so sánh về thông số kỷ thuật về dịch vụ kênh thuê riêng – Internet leasedline vnpt với
đường truyền dùng chung mạng internet FTTX, ADSL.
Great! Thank you so much for sharing this. I can’t wait to use it.
Great! Thank you so much for sharing this. I can’t wait to use it.
Great! Thank you so much for sharing this. I can’t wait to use it.
Great! Thank you so much for sharing this. I can’t wait to use it.
Great! Thank you so much for sharing this. I can’t wait to use it.
Great! Thank you so much for sharing this. I can’t wait to use it.