تضاد

آج صبح ہی اچانک بوم ماڈل ایجنسی کے مالک یعنی میرے باس کا برازیل سے فون آیا کہ ڈاکٹرشاکرہ مُجھے لاس ویگاس میں چار بڑے ہوٹل کا کنٹریکٹ ملا ہے، جن کے لئے لگ بھگ بیس ینگ ڈانسر کی ضرورت ہے، دو سال کا ایگریمنٹ ہے، تم فوراً میکس مومینٹم ڈانس اسکول جاؤ وہاں کے مالک سے میری بات ہوگئی ہے، تم جا کر آڈیشن لے کر لڑکیاں سلیکٹ کرو، میں صرف تم پر ہی بھروسہ کر سکتا ہوں کیونکہ تم میرے  ادارے کی سب سے سینئر تجربہ کار اور بھروسہ مند ہو، چار و ناچار اوکے کہا اور میں تیار ہوکر سیدھا مذکورہ اسکول جا پہنچی، آڈیشن میں پورا دن لگ گیا ۔بہر حال سہ پہر تک میں نے مطلوبہ لڑکیاں سلیکٹ کر کے اُن سے کونٹریکٹ سائن کروالیے، اُس اسکول میں ٹیچر اسٹوڈینٹ اور اسٹاف میں فرق نظر نہیں آتا تھا، خاص طور وہاں کی صفائی کرنے والی خواتین۔ ان کی کوبصورتی اور رکھ رکھائو لگ بھک ہندوستان پاکستان کی کاڈل جیسا ہی تھا۔ اسی سوچ نے میرے ذہن میں ایک خیال پیدا کیا جو اپنے قلم کی نوک سے آپ تک پہنچا رہی ہوں، پسند آئے تو کمنٹ ضرور کیجئیے گا۔

“اماں بڑے بھیا سے کہو ناں کہ مجھے اسکول جانے کی اجازت دے دیں.

 اماں نے جلدی سے ڈر کے اِدھر اُدھر دیکھا اور میرے منہ پہ ہاتھ رکھ دیا.

 پگلی . تیرے بھیا نے سن لیا تو تجھے قتل کر دے گا.

 تو نہیں جانتی کیا ؟

 کہ وہ لڑکیوں کی پڑھائی کے کتنا خلاف ہے

 وقت گُذرا بہت دھوم دھام سے میری شادی ہوئی اور جلد ہی اَن پڑھ ہونے کے ناکردہ جرم میں طلاق بھی ہو گئی

آج برسوں بعد

میں جس اسکول میں ماسی لگی ہوئی ہوں .

 وہاں کی پرنسپل میری بھتیجی ہے

 بڑے بھیا کی بیٹی۔

حصہ
mm
ڈاکٹر شاکرہ نندنی لاہور میں پیدا ہوئی تھیں اِن کے والد کا تعلق جیسور بنگلہ دیش (سابق مشرقی پاکستان) سے تھا اور والدہ بنگلور انڈیا سے ہجرت کرکے پاکستان آئیں تھیں اور پیشے سے نرس تھیں شوہر کے انتقال کے بعد وہ شاکرہ کو ساتھ لے کر وہ روس چلی گئیں تھیں۔شاکرہ نے تعلیم روس اور فلپائین میں حاصل کی۔ سنہ 2007 میں پرتگال سے اپنے کیرئیر کا آغاز بطور استاد کیا، اس کے بعد چیک ری پبلک میں ماڈلنگ کے ایک ادارے سے بطور انسٹرکٹر وابستہ رہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سویڈن سے ڈانس اور موسیقی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اور اب ایک ماڈل ایجنسی، پُرتگال میں ڈپٹی ڈائیریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں۔.

جواب چھوڑ دیں