معمولی سا جھٹکا

روٹین کے مطابق چلتی ہوئی زندگی احساس و جذبات سے خالی ہوتی چلی جاتی ہے اور ہمیں اس کا پتا بھی نہیں چلتا۔ وہی صبح پھر وہی شام جذبات و احساسات سے خالی سارے کام۔زندگی ٹھیرنے کا نہیں چلتے رہنے کا نام ہے ۔۔۔۔ لیکن کبھی قدرت آپ کیلئے رکنے اور روک دینے کا ارادہ کر لے ایک معمولی سا جھٹکا آپ کی زندگی کو احساسات اورجذبات سے بھردے تو آپ اس پر قدرت کا لاکھ شکر ادا کرینگے، تبدیلی کیلئے ہزار ووٹ کا جھٹکا ضروری نہیں ،جیسے کہ تحریک انصاف نے عوام کو دیا بلکہ قدرت کے معمولی سے جھٹکے انسان کی زندگی کو حسین و خوشگوار بنا دیتے ہیں وہ قریبی رشتے جنکے ساتھ ہم ہر لمحے کو جی رہے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی اہمیت نہیں دیتے ایسے جھٹکے انکے قریب ہونے کا احساس  دلادیتے ہیں آپ انکے لئے  کتنے اہم ہیں اور وہ آپ کیلئے۔۔

 کیا آپ کی روٹین لائف میں کسی جھٹکے کی ضرورت ہے؟؟؟ سوچیے گا ضرور ۔۔۔۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں