نماز پڑھنے اور دعا مانگنے کے بعد ابھی مصلے پر بیٹھی تھی کہ پاس پڑے موبائل کا دیدار کیا جاتا ہے اور جسے ایسے پکڑا گیا گویا کہ آج کوئی خزانہ نکال ہی لیا جائے گا ابھی خزانے کی تلاش جاری ہی تھی کہ آنکھیں سامنے سے آتے ہو کاکروچ کے ساتھ چار ہوتی ہیں جو جانے کہاں سے آ رہا تھا۔ گرمیوں میں یہ کاکروچ اپنی آب و تاب دکھانے سے باز نہیں آتے پتا نہیں کہاں کہاں سے نکل آتے ہیں اور اپنے جلوے دکھاتے ہیں مگر ہمارا دل جلاتے ہیں ۔
ہاں جی نظر سے نظر ملتی ہے مگر کاکروچ میاں ہیں کہ نظر انداز کیے آگے بڑھ جاتے ہیں، ہائے اتنی بے مروتی ۔۔۔۔۔ دل جلنے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور میں منہ پھلائے ،پھوں پھوں کرتی ناک چڑاتے جو نظر اٹھا کہ دیکھتی ہوں تو کاکروچ میاں غائب ۔
ہائے۔۔ ایک پل میں کیا سے کیا ہو گیا ، پریشانی اور صدمے سے دوچار میں جو ادھر ادھر دیکھتی ہوں، نظر اسے ڈھونڈتی ہے مگر کاکروچ میاں تھے کہ کہیں نہیں تھے ،دل الگ پریشان تھا اور لاکھ صدمات سے بھرا تھا ۔۔
اچانک سے ہاتھ کے عقب سے چڑ چڑ کی آواز سنائی دیتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہاں کوئی موجود ہے ،نظر اٹھا کر جو دیکھا دل حلق میں آ گیا، سانس آوٹ آف کنٹرول ہو گی ، lock کی جیسی نازک صورتحال تھی۔ اتنی ڈراونی صورتحال۔۔۔
منظر کچھ یوں تھا کہ جن کاکروچ کو میں ادھر ادھر ڈھونڈ رہی تھی وہ میرے ہاتھ تک پہنچا شفقت فرما رہا تھا ۔۔آگ لگے اس شفقت کہ جو جان نکال لے۔
آواز تھی کہ نکالے نہیں نکلی چیخ تو دور کی بات ہے، فوراً سے پہلے اٹھا کہ اس فضول کاکروچ کو پڑے پھینکا ۔۔
ایویں ہی اتنا فری ۔۔۔۔
دس بار ہاتھ دھونے پر بھی تسلی نہیں ہوئی کہ کہیں شفقت کرم کا اثر نہ رہ جائے آخر ہم اس کے قابل کہاں۔۔ اور گھر والوں پر الگ غصہ نکالا گیا کہ سپرے کرائی جائے کیوں معصوم کی جان لینی ہے ۔
اساں نازک دلاں دے لوگ ہاں یار
ساڈے نال ایناں ڈرونا مذاق نہ کریا کر
آج سیانے بہت یاد آئے جنہوں نے ٹرک پر لکھوا رکھا تھا۔۔۔ ادھر ادھر دیکھنا منع ہے ، وگرنہ ٹکر ہو جائے گی۔۔۔
آج کاکروچ سے ٹکر ہوتے ہوتی بچی ۔۔دل ابھی بھی سنبھلے سنبھل نہیں رہا ۔۔۔۔ اتنا برا مذاق ۔