نئی روشنی 

اللہ ہی کی شا ن ہے !
ہمیں روزانہ ایک نئی روشنی ملتی ہے اور ہم ہیں کہ ان کا احساس تک نہیں کرتے ۔ اگر بجلی چلی جائے تو گرم موسم میں خوب بڑ بڑا تے ہو ئے اٹھ جا تے ہیں کہ بجلی چلی گئی لو بھئی! اب تو ہو گیا کباڑہ کیسے ہونگے کام ؟ استری کی فکر ، آئینہ دیکھنے کی فکر ، کھانے پینے کی پریشانی اف اللہ۔۔۔ کیا مسئلہ ؟
وہی زمین وہی آسمان ہوا، پانی مکان دکان خاندان پھر ہماری تندرستی و صحت اور پھر ساری رات ہزاروں بلاؤں ، بیماریوں اور خطرات سے بچا کر اللہ تعالیٰ نے صبح ہی صبح ایک نئی زندگی ، نئی روشنی گویا نیند سے بیدار کرکے سب کچھ دوبارہ سے ہمارے لئے پیش کر دیا ۔ حسین قدرت کے نظارے اور زندگی کا ایک شفاف صفحہ سبحان اللہ ، الحمد للہ کتنا شکر کریں تو کم ہے۔ یہ ہے وہ نئی روشنی جس کی بدولت آگے سارے کام چلتے ہیں ۔ اگر ایک اسٹیج سجا ہو پروگرام شروع ہونے والا ہو ، تمام آلات ، مشینری تیار ہو ہزاروں لاکھوں کا مجموعہ ہوا اور ہنگامہ ہو فل اسپیچ یعنی تقریر یا کوئی گا نا چل رہا ہواور اچانک بجلی چلی جائے تو کیا ہوتا ہے ؟ تمام آلات کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں ۔ تاریکی اور خا موشی کس وجہ سے ؟ “بجلی” جو ایک انر جی اور اس پروگرام کی روح تھی نہ رہی بالکل اسی طرح ہماری زندگی کی روشنی کو نیا راستہ ، نئی سوچ ، قدر دانی اور شکر گزاری کیسے مل سکتی ہے جب تک ہم اس کی قدر نہ کریں کہ اللہ پاک نے نئی صبح نئی زندگی دیکر ہمارے لئے دنیا کا اسٹیج کھول دیا ہے ۔ مقصد بھی بتا دیا ہے کہ یہ پرو گرام کامیاب کیسے ہو گا ؟
“نئی روشنی کو ملے را ہ کیسے ؟
نئی ہے نظر اور نظارے پرا نے ”
اس نئی صبح نئی زندگی گویا روشنی سے بھرپور فا ئدہ اٹھاکر ہی ہمیں جانا ہے تا کہ یہ پرو گرام اللہ کی بارگاہ میں نہ صرف کامیاب ہوں بلکہ ایوارڈ سے نوازا جائے ۔ آپ کیا سمجھے کونسا ایوارڈ ؟ اللہ کا دیدار!

حصہ

جواب چھوڑ دیں