اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اور کسی صورت زمین پر فساد نہیں چاہتا, یہ ہمارا کردار ہے کہ جب دشمن سے مقابلہ ہوتا ہے تو دشمن کو زبردست جواب دینے کی صلاحیت بھی ہم رکھتے ہیں اور ساتھ ہی اگر دشمن ہاتھ آجائے تو انسانیت نہیں بھولتے جب کہ انسانیت کے ٹھیکے دار بنے بیٹھے یہ سارے کفار جو اسلام کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں ہمیشہ قیدیوں کے ساتھ جانور سے بھی بدتر سلوک کرتے ہیں۔ عافیہ صدیقہ کے ساتھ ہونے والا سلوک بھی دنیا کے سامنے ہے کیونکہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ پرامن رہنے کی ہدایت ہم مسلمانوں کو کی لیکن ساتھ ہی دشمن کے مقابلے میں جہاد کا حکم بھی دیا ہے ۔اب آجاتے ہیں جذبہ خیر سگالی کی طرف تو جناب یہ کون ساجذبہ ہے جو اپنے دشمن کے لئے عین اس وقت پیدا ہوگیا جب دشمن اپنی مکمل دشمنی پر اترا ہوا ہے، بارڈر پر جنگ کا سماء ہے اور کسی صورت دشمن نرمی دکھانے کو تیار نہیں اور ایسے موقع پر دشمن کے ساتھ ہمدردی کرنا دشمن کے قدم مضبوط کرنے کے برابر ہے اور دشمن کا حوصلہ بلند ہماری اس بے وقوفی کی وجہ سے ہوا، اگلے ہی دن کتنے ہی کشمیری شہید کردیئے گئے ،بارڈر پر دشمن کی چالیں اور ساتھ ہی جماعت اسلامی کشمیر پر پابندی عائد کرکے دفاتر اور اسکول سیل کردیئے گئے ، ایسے دشمن سے کسی خیر کی امید انتہائی بے وقوفی کے علاوہ کچھ نہیں ،ایسے دشمن کو صرف خوفذدہ کرکے ہی قابوں میں کیا جاسکتا ہے اور ہمارے وزیراعظم صاحب نوبل انعام کی لالچ میں چلتے چلے جارہے ہیں، تو خان صاحب آپ کی اطلاع کے لئے عرض ہے کے آپ پریشان نا ہوں، نوبل انعام حاصل کرنا آپ کے لئے کوئی مشکل نہیں کیونکہ یہ انعام ہر اس انسان کو ملتا ہے جو مغرب کا غلام ہو اور یہ غلامی تو آپ بہت اچھی طرح انجام دے ہی رہے ہیں۔
بس اپنے ملک کی سلامتی کے لئے اللہ ہی پر بھروسہ ہے اور ہماری پاک فوج اللہ انہیں سلامت رکھے اور دشمن کے مقابلے میں کامیابی و کامرانی عطاکرے۔ آمین
آپکا نقطہ نظر قابل قدر ہے اور ہر محب وطن کو ایسا ہی سوچنا چاہیے۔۔مگر ایک اور زاویہ بھی ہے سوچ کا۔۔۔کہ کٸ گھنٹے کی نشریات ( پاٸلٹ واپسی) نے نہ صرف پوری دنیا اور بلخصوص اسلام اور پاکستان دشمن کو ,اپنی جانب متوجہ کیا اور یہ پیغام بھی گیا کہ ایٹمی ہتھیار بہت سمجھدار اور انسان دوست ملک کے پاس ہے ۔
دوسری بات۔۔۔افغانستان سے امریکن فوج کے انخلا کا رخ دوسری جانب بھی ہو سکتا تھا۔۔۔اسلحہ بنانے والے ممالک امن کا راگ تو الاپتے ہیں مگر فتنہ گر وہی ہیں۔۔۔کارخانے بند کیسے کرسکتے ہیں یعنی آگ لگی رہے۔۔۔
جی یہ نظقہ نظر بھی کافی بہتر معلوم ہوتا ہے اللہ پاکستان کو سلامت رکھے آمین