پاک فوج قدم بڑھاو پوری قوم ساتھ ہے

انڈیا نے ایک جھوٹے ڈرامے سے اپنی قوم کو تو شاید خوش کردیا لیکن اس نے ہماری قوم کو جس

 طرح متحد کیا وہ خوش آئند ہے پوری قوم نے بلاتفریق اس وقت تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر جس اتحاد کا مظاہرہ کیا میری دعا ہے اللہ اس کو قائم و دائم رکھے آمین۔ ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے جس طرح چند لمحات میں انڈیا کے طیاروں کو دم دبا کر بھاگنے پر مجبور کیا وہ قابل فخر ہے آج پوری قوم اس جنگی ماحول میں بھی جس سکون سے سورہی ہے اس کے لیے پوری قوم اپنی افواج کے شکر گزار ہیں، ہماری فوج کے ترجمان نے آج جس طرح پریس کانفرنس کر کے ان کے جھوٹ کی قلعی کھولی اور انٹرنیشنل میڈیا کو دعوت دی کہ آپ خود جاکر اس جگہ کا معائنہ کریں یہ ہمارے سچ کا ثبوت ہے کہ انڈیا مکمل جھوٹ بول رہا ہے۔ اب پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ انڈیا نے جو اپنے ناپاک جہاز کو ہماری پاک سرزمین کی حدود میں لاکر گستاخی کی ہے اب اس کا جواب دینا نہایت ضروری ہے دشمن کو اسکی زبان میں جواب دیا جائے اور راء کے وہ دہشت گرد اڈے جہا ں سے یہ کلبھوشن یادیو جیسے دہشت گرد پاکستان میں بھیجے جاتے ہیں ان کو تباہ و برباد کر کے بتائیں کہ پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہنیں۔ ہم نے اسلحہ شوکیس میں سجانے کے لیے نہیں بنایا ہے اور آج کے بعد دشمن ہماری پاک زمین میں داخل ہونے کا سوچے بھی نہیں یہ پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ اب جواب دینے کا وقت آگیا ہے ،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور ان شا ء اللہ قوم پاک فوج کو 65 کی یاد تازہ کراتے ہوئے یہ  22 کڑور عوام سینے پربم باندھ  کر لیٹنے کو بھی  تیار ہوجائے گی اور مایوس نہیں کرے گی۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں