ویلنٹائن ڈے

14 فروری بے حیائی کا دن ہے یہ محبت کے اظہار کا دن نہیں بلکہ دین اسلام سے بغاوت کا دن ہے، اپنے ایمان کے سودے بازی کا دن ہے، مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمیں تو وہ کام کرنا تھے جس کی تعلیمات اللہ کے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے دی۔ 14 فروری محبت کے اظہار کے طور پر مشہور ہے، کیا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ہماری یہ تربیت کی تھی؟ کہ پورے سال میں ایک دن محبت کے اظہار کے لیے گلی گلی نکل جانا۔ کسی کے گھر کی عزت کو محبت کے نام پر تار تار کرنا،یا کسی عورت کو یہ حکم دیا کہ محبت کے اظہار کا دن اس بے غیرتی سے منائے کے اپنی عزت ہی داؤ پر لگا دی جائے۔
گھر والوں کو دھوکہ دے کر کسی نامحرم کے ساتھ سیر پر نکل جانا، بازاروں میں نامحرم مردوں کے ساتھ گھومنا۔ اے مسلمان بہن بھائیوں! کس طرف نکل پڑے ہو ہمارے دین میں اس کی کوئی بھی حثیت نہیں۔ ہم مسلمان ہو کر اسلامی تعلیمات کو فراموش کرچکے ہیں، یہ بھول گئے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، ’’جو جس قوم کی مشابہت کرتا ہے وہ قیامت کے دن انہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا‘‘۔ہماری حکومت کو چاہیے کہ وہ اس بے حیائی پر روک تھام کرے اس بے حیائی کو تمام اسلامی ممالک سے جڑ سے نکال پھینکا جائے۔ آئیں مل کر یہ عزم کریں کہ نہ تو ہمیں اس دن کو منانا ہے اور نہ ہی منانے والوں کا ساتھ دینا ہے، آج سے ہم سب مسلمان اس بے حیائی کے دن سے بائیکاٹ کرتے ہیں۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں