وہ میرا دل تھا 

                   ڈرامہ  وہ میرا  دل تھا  ایک  لو سٹوری ہے بےشک  اس میں  باقی کہانیوں  کے طرح  سسپنس اور تھرلنہیں ہے مگر اس کہانی میں  ایک  اہم معاشرتی  پہلو کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے   کہ کیسے  بچے  غلط قدم  اٹھاتے ہیں  جب انہیں  ماں باپ کی طرف سے اعتماد اور بھروسہ نہیں ملتا، جب ماں باپ ان پر بھروسہ نہیں کرتے اور ہر وقت  ان پر پہرہ  بٹھائے رکھتے ہیں ۔  اب بچے  اس بے وجہ ہر وقت کے  پہرے سے چڑ رہے ہوتے ہیں اور وہ تو موقع ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں کہ کیسے اس سے فرار حاصل کی جائے  ۔بچے اعتماد  اور بھروسہ کی کمی کی وجہ سے  وہ وہ قدم اٹھا لیتے ہیں  جو ان کی تو زندگی کو متاثر کرتے ہیں    مگر والدین کی  عزت کو  بھی نیلام کر دیتے ہیں ۔

ہمارے  معاشرے میں   بچوں کو والدین کی طرف سے  اعتماد کم ملتا ہے  جس وجہ سے وہ اپنی  باتیں والدین سے چھپاتے  ہیں  اور والدین سے  خود کو  دور محسوس کرتے ہیں  ۔میں  یہ نہیں کہتی کہ  ہمیں بچوں  پر  بالکل سختی نہیں چاہئیے  ہمیں  بالکل  انہیں  سمجھانا چاہیے  مگر اس کے ساتھ ساتھ ان پر بھروسہ  بھی کرنا چاہیے  اور انہیں یہ محسوس  بھی کرانا چاہیے کہ ہمیں ان پر بھروسہ ہے تاکہ وہ  کوئی غلط قدم اٹھانے سے پہلے  دس  مرتبہ  سوچیں کہ  وہ ان والدین کے ساتھ  کیا کرنے جا رہے ہیں جنہیں ان پر اتنا بھروسہ ہے ۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں