DIRILIS ERTUGRUL

جہاں برائی اور بےحیائی کی یلغار ہے وہیں اچھائی بھی اپنی سی کوشش میں مگن ۔۔ دیا جلائے رکھنا ہے باطل سے لڑنا ہے تاریخ کے دریچوں سے مسلمان مشاہیر سے نئی نسل کو مکمل دلچسپی کے ساتھ روشناس کروانا ہے ۔۔۔ ہم باطل کے خلاف اتنا تو کرہی سکتے ہیں کہ مثبت چیزوں کی طرف ایک دوسرے کی راہنمائی کریں اور اپنے بچوں کو فضول چیزیں دکھانے کے بجائے کارآمد چیزیں دکھائیں ۔۔۔

 DIRILIS ERTUGRULیہ ایک زبردست ترک سیزن ہے ۔ اسلام سے محبت اور اسلامی روایات کی پاسداری ان سیزنز کا موضوع ہے ۔ ایک عزیمت کی داستان ہے جو خلافت عثمانیہ کے بانی عثمان کے والد ارطغرل پر بنایا گیا ہے۔خلافت عثمانیہ سے پہلے کیا تاریخی جدوجہد تھی کن کن حالات سے گزرے اس کا ذکر تفصیل سے موجود ہے۔

ممکن ہے اس سیزن کے بنانے کا مقصد تُرک قوم کی روایات اور اقدار کو پروموٹ کرنا ہو۔

لیکن جس انداز میں اس سیزن میں اسلام سے محبت کا مظاہرہ دکھایا گیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسلام سے محبت بھی تُرک قوم کی روایات و اقدار کا حصہ ہے۔

قرآن کی آیات

احادیث کا حوالے

صحابہ کے واقعات

اسلامی اقدار و روایات

اپنوں کی غداری

دشمنوں کی چالیں

جنگی حکمت عملی

سیاسی حکمت عملی

یہ تمام چیزیں اس سیزن میں ملیں گی۔

سب سے بڑھ کر یہ کہ اس میں ترکی کے دیگر اور مغربی سیزنز کی طرح قابل اعتراض چیز نہیں ملے گی۔

یہ سیزن پوری دنیا میں مقبول ہوا ہے۔
لوگ ہالی ووڈ کے ہیروز کی جگہ مسلمانوں کے تاریخی ہیروز کو اپنا ہیرو بنانے لگے ہیں۔
انہیں کوالیٹیز اور چند دوستوں کی فرمائش پر ہم آپ کو “سٹرانگلی ریکمینڈ” کرتے ہیں کہ یہ سیزن ضرور دیکھیے۔

حصہ

جواب چھوڑ دیں