تحریر :عرفان اللہ اسماعیل
جماعت اسلامی ایک سیاسی ومذہبی جماعت ہے. اس کی بنیاد مفکر اسلام سید ابوالاعلی مودودی رح نے قیام پاکستان سے قبل 26 اگست 1941 کو رکھی ۔
جماعت اسلامی اپنی پوری زندگی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے احکامات کے مطابق اور فرمانبرداری میں گزارنے کی دعوت دیتی ہے ۔
جماعت اسلامی کہتی ہے کہ قرآن وسنت کی دعوت لیکر اٹھو اور ساری دنیا پر چھاجاؤ۔ یہ اسلام کو صرف مسجد تک محدود رکھنے کی بات نہیں کرتی بلکہ اسلام کو زندگی کے ہر شعبے میں نافذ کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔اور روز اول سے الحمد للہ جماعت اسلامی اپنی اس کوشش میں مصروف عمل ہے ۔
یہ وہ واحد جماعت ہے کہ جو چاہتی ہے کہ ساری دنیا پر بالعموم اور پاکستان میں بالخصوص اچھے اور صالح لوگوں کی حکمرانی قائم ہو تاکہ اسلام کی دعوت سلطنت کے ذریعے آسانی کے ساتھ ہر شخص تک پہنچ سکے اور پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر بنا ہے اس میں حقیقی اسلامی نظام نافذ ہو۔
جماعت اسلامی کی سرگرمیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ یہ ہر میدان میں الحمدللہ اپنا کردار ادا کررہی ہے ۔ چاہے وہ تعلیمی میدان ہو یا دعوتی۔۔۔ یا خدمت کامواقع ہوں آفت زدہ علاقوں میں امدادی کام ہوں یا وہ یتیموں کی کفالت ہو۔۔۔ جماعت اسلامی کے کارکنان آپ کو صف اول میں نظر آئیں گے۔جماعت اسلامی کے کارکنان یہ سب کچھ اللہ کی رضا کے لیے کرتے ہیں نہ کہ کسی دنیاوی مقصد کے لیے ۔
جماعت اسلامی اسی لیے اپنے مخلص اور جذبوں سے سرشار کارکنان پر فخر کرتی ہے کیونکہ کارکنان کی محنت ،خلوص اور اللہ تعالی کی نصرت کے بغیر یہ سب ناممکن ہے ۔
72 افراد سے شروع ہونے والا یہ پودا الحمدللہ اب ایک تناور درخت بن چکا ہے جس کی شاخیں پوری دنیا میں پھیل چکی ہیں۔
عرفان اللہ اسماعیل صاحب ماشاء اللہ بہت اچھے رائٹر ہیں۔ ان کی تحریروں کو ذاتی طور پر میں بہت پسند کرتا ہوں۔ اللہ تعالی ان کے علم و عمل اور نیک نامی میں اضافہ فرمائے۔