ووٹ کا تقدس پامال کیوں۔۔۔.؟ 

پیپلز پارٹی کی ممبر صوبائی اسمبلی روبینہ قائم خانی کا نام کم ہی لوگ جانتے ہیں۔روبینہ قائم خانی صاحبہ کا اکلوتا جواں سال بیٹا ٹریفک حادثے میں انتقال کرگیا اور وہ اس کے لاش کو چھوڑکر ووٹ ڈالنے سینیٹ پہنچیں. اس کے ساتھ ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں میرا ووٹ میری قوم کی طرف سے مجھ پر امانت ہے. میں اسے ضرور کاسٹ کروں گی.
اس کے برعکس پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان صاحب بغیر کوئی وجہ بتائے ووٹ کاسٹ کرنے نہیں آئے. اس طرح انہوں نے قوم کی امانت میں خیانت بھی کی اور ساتھ ہی اپنے منتخب کردہ نمائندوں کے لیے بھی کوئی اچھی مثال قائم نہیں کی. اپوزیشن کی ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر کی جانب سے ایسا غیر جمہوری رویہ قابل مزمت ہے.
ایک سوشل میڈیا ایکیٹوسٹ نے عمران خان کے سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہ کرنے کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ” خان صاحب کا اپنے امیدوار کھڑے کرکے خود ووٹ کاسٹ نہ کرنا ایسا ہے جیسے مؤذن مسجد میں اذان دیکر دوسروں کو نماز کی دعوت دے اور خود پتلی گلی سے نکل جائے”
اس ملک کا غریب الیکشن میں لمبی قطار میں لگ کر ووٹ ڈالتا ہے اور اپنے حالات بدلنے کا انتظار کرتا ہے. مگر جب وہ ملک کے سیاست دانوں کے ہاتھوں اپنے ووٹ کے تقدس کو اس طرح پامال ہوتا دیکھتا ہے تو وہ سوچتا رہ جاتا ہے اور اس نظام کو تبدیل کرنے کے لیے دعائیں مانگتا ہے.
عوامی لیڈر جب خود ووٹ کاسٹ نہیں کرے گا تو وہ عوام سے الیکشن میں کس منہ سے ووٹ مانگنے آتا ہے.
عدالت کو ایک نوٹس اس غیر جمہوری رویے پر بھی لینا چاہیے.

حصہ
mm
سید ثاقب شاہ اپنے قلمی نام ابن شاہ سے بھی لکھتے ہیں،گریجویٹ ہیں۔مانسہرہ کے رہنے والے ہیں لیکن ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں۔

جواب چھوڑ دیں