رشتوں  میں  محبت  کیسے  پیدا  کریں؟

1.   ایک دوسرے کو سلام کریں  – (مسلم: 54)
2.   ان سے ملاقات کرنے جائیں  – (مسلم: 2567)
3.   ان کے پاس بیٹھنے اٹھنے کا معمول بنائیں ۔ – (لقمان: 15)
4.   ان سے بات چیت کریں  – (مسلم: 2560)
5.   ان کے ساتھ لطف و مہربانی سے پیش آئیں  – (سنن ترمذی: 1924،  صحیح)
6.   ایک دوسرے کو ہدیہ و تحفہ دیا کریں  – (صحیح الجامع: 3004)
7.   اگر وہ دعوت دیں تو قبول کریں  – (مسلم: 2162)
8.   اگر وہ مہمان بن کر آئیں تو ان کی ضیافت کریں  – (ترمذی: 2485، صحیح)
9.   انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں  – (مسلم: 2733)
10.   بڑے ہوں تو ان کی عزت کریں  – (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)
11.   چھوٹے ہوں تو ان پر شفقت کریں  – (سنن ابو داؤد: 4943،  سنن ترمذی: 1920، صحیح)
12.   ان کی خوشی و غم میں شریک ہوں  – (صحیح بخاری: 6951)
13.   اگر ان کو کسی بات میں اعانت درکار ہو تو اس کا م میں ان کی مدد کریں  – (صحیح بخاری: 6951)
14.   ایک دوسرے کے خیر خواہ بنیں  – (صحیح مسلم: 55)
15.   اگر وہ نصیحت طلب کریں تو انہیں نصیحت کریں  – (صحیح مسلم: 2162)
16.   ایک دوسرے سے مشورہ کریں  – (آل عمران: 159)
17.   ایک دوسرے کی غیبت نہ کریں  – (الحجرات: 12)
18.   ایک دوسرے پر طعن نہ کریں  – (الھمزہ: 1)
19.   پیٹھ پیچھے برائیاں نہ کریں  – (الھمزہ: 1)
20.   چغلی نہ کریں  – (صحیح مسلم: 105)
21.   آڑے نام نہ رکھیں  – (الحجرات: 11)
22.   عیب نہ نکالیں  – (سنن ابو داؤد: 4875، صحیح)
23.   ایک دوسرے کی تکلیفوں کو دور کریں  – (سنن ابو داؤد: 4946، صحیح)
24.   ایک دوسرے پر رحم کھائیں  – (سنن ترمذی: 1924، صحیح)
25.   دوسروں کو تکلیف دے کر مزے نہ اٹھائیں  – (سورہ مطففین سے سبق)
26.   ناجائز مسابقت نہ کریں۔ مسابقت کرکے کسی کو گرانا بری عادت ہے۔ اس سے ناشکری یا تحقیر کے جذبات پیدا ہوتے ہیں  – (صحیح مسلم: 2963)
27.   نیکیوں میں سبقت اور تنافس جائز ہےجبکہ اس کی آڑ میں تکبر، ریاکاری اور تحقیر کارفرما نہ ہو – ( )
28.   طمع ، لالچ اور حرص سے بچیں  – (التکاثر: 1)
29.   ایثار و قربانی کا جذبہ رکھیں  – (الحشر: 9)
30.   اپنے سے زیادہ آگے والے کا خیال رکھیں  – (الحشر: 9)
31.   مذاق میں بھی کسی کو تکلیف نہ دیں  – (الحجرات: 11)
32.   نفع بخش بننے کی کوشش کریں  – (صحیح الجامع: 3289، حسن)
33.   احترام سے بات کریں۔بات کرتے وقت سخت لہجے سے بچیں  – (آل عمران: 159)
34.   غائبانہ اچھا ذکر کریں – (ترمذی: 2737، صحیح)
35.   غصہ کو کنٹرول میں رکھیں  – (صحیح بخاری: 6116)
36.   انتقام لینے کی عادت سے بچیں  – (صحیح بخاری: 6853)
37.  کسی کو حقیر نہ سمجھیں – (صحیح مسلم: 91)
38.   الله کے بعد ایک دوسرے کا بھی شکر ادا کریں – (سنن ابو داؤد: 4811، صحیح)
39.  اگر بیمار ہوں تو عیادت کو جائیں – (ترمذی: 969، صحیح)
40. اگر کسی کا انتقال ہو جائے تو جنازے میں شرکت کریں – (مسلم: 2162)
رشتوں  میں  محبت  کیسے  پیدا  کریں؟
حصہ

1 تبصرہ

  1. whoah thnis blkg iss wonderful i like studying your
    articles. Stay up thhe good work! You know, a loot of
    peeople are searching around foor this info, you ould aiid them greatly.

جواب چھوڑ دیں