کچھ لفظی کہانی۔۔۔

سیاستدان 

جناب ہیلی کاپٹر سے اترے جلسہ گاہ سے خصوصی پروٹوکول میں لاکھوں روپے کی مالیت سے تیار کردہ اسٹیج پر پہنچے

اسٹیج سیکرٹری نے دعوت خطاب کے لیے عظیم لیڈر کو دعوت دی جناب کرسی سے اٹھے تو میوزک کی دھن کے ساتھ پرتپاک  استقبال عوام نے کیا۔۔۔۔۔۔

تقریر شروع کی تو بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھا اور پھر تقریر میں قرآنی آیات پڑھ پڑھ عوام کو آیات قرآنی کا مفہوم سمجھاتے رہے۔۔۔۔

پھر سامعین و ناظرین کو عظیم لیڈر کی خصوصیات بتاتے ہوئے فرمانے لگے۔۔۔۔

 ہالینڈ کا وزیراعظم سائیکل پر سفر کرتا ہے۔۔۔۔۔

عظیم لیڈر وہ ہوتا ہے جو پیسہ جلسے جلوسوں میں نہیں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے خرچ کرتا ہے۔۔۔

!!! مجھے ووٹ دیجیے میں ان شاءاللہ خصوصی پروٹوکول کا ملک سے خاتمہ کردوں گا

 

حصہ
mm
سید ثاقب شاہ اپنے قلمی نام ابن شاہ سے بھی لکھتے ہیں،گریجویٹ ہیں۔مانسہرہ کے رہنے والے ہیں لیکن ان دنوں کراچی میں مقیم ہیں۔

جواب چھوڑ دیں