ایم ایم اے،متحدہ اور اماں

یہ دینی جماعتیں بھی عجب ہیں اب گزشتہ روز وہ منصورہ لاہورمیں جمع ہوئیں طویل مشاورت کرکےایک فیصلہ کرکے پریس کانفرنس کرنےآگئیں اوراعلان کردیا کہ متحدہ مجلس عمل کی بحالی کا اصولی فیصلہ کردیا ہے، نہ جوتاچھپائی کی رسم نہ طلاق اورنکاح کی بریکنگ نیوز،حالانکہ میڈیاتوکہتا ہےہمیں کتےکےنہیں بندےکےکاٹےکی خبرچاہیےتبھی ہمارامنجن زیادہ بکتاہے،ہونا تویہ چاہیےتھاسراج الحق گھرمیں بلاکرچھپ جاتےاورکہتےمیں ناراض ہوں پھرکچھ لوگ انھیں منانےجاتے،پھرسربراہان کی اگلی میٹنگ میں مولانا فضل الرحمن میٹنگ میں نہ پہنچتےاوروفدانھیں منانےجاتا،یہ بلی چوہےکا کھیل کھیلتےتومیڈیا ان کےپیچھےہوتا۔ اب فاروق بھائی ہی کودیکھ لیں جھوٹ منافقت اوربےغیرتی کوکس اندازمیں کیش کروایا کہ میڈیا ان کےپیچھےپاگل ہوا جارہاتھا،اب انھوں نےایک سیاسی جماعت کی گودمیں بیٹھ کرپوری پارٹی ہی اس میں ضم کرکےنئےنام سےآنےکااعلان ہوش وحواس میں کیا لیکن کیا ہواکہ پارٹی نہ مانی اوریہ فیصلہ بیک فائرکرگیا،پریس کانفرنس کرکےجونہی گھرپہنچےپارٹی قیادت اورکارکنان کی جانب سےگولہ باری شروع ہوگئی ان کے آئینی اختیارات کی م ب کردی گئی،اس کےبعد اب وہ گھرمیں بندہیں میڈیا بریکنگ نیوزدےرہاہےرابطہ کمیٹی کے اجلاس میں نہیں پہنچےفلاں رہنماکہتےہیں وہ ناراض ہیں ہمارافون ریسیونہیں کررہےاب 9بجےپریس کانفرنس کال کرلی ہےاورپھروہ پریس کانفرنس اخلاقی اقداراوروقت کی اخلاقی پابندیوں کی ایسی تیسی کرتےہوئے10بجےشروع ہوتی ہےلیکن میڈیا پیچھےہےکوئی چینل انتہائی اہم بریکنگ نیوزدےرہا ہےہم نےفاروق بھائی کوتلاش کرلیا وہ گھرپرہیں جبکہ اس سےقبل میڈیا پرکافی دیر سے یہ خبریں چل رہی ہیں کہ فاروق ستاراپنےگھرپرہیں،اب تین گھنٹےکی پریس کانفرنس ملاحظہ ہومصطفی کی پراڈوتین کروڑکی ہےمیری 90لاکھ کی ہےپھروہ اپنی آب بیتی سنارہےہیں میرےابا نےمجھےکہاں پیداکیا میں کہاں پڑھاکس کس عہدےپررہا اورتمام چینلزاتنی اہم پریس کانفرنس لائیوچلارہےہیں،موصوف نےفرمایا اہم بات میں آخرمیں کروں گا اچھا جی بتائیں تین گھنٹےبعداب پریس کانفرنس کا آخربھی آگیاوہی پرانی شراب نئی بوتل،میں سیاست اورپارٹی سربراہی چھوڑتاہوں اورمجھےیہ بھی معلوم ہےکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پراسےلندن ڈرامےسےجوڑا جائےگا،اچھا جی اب پہلےسےتربیت یافتہ کارکنان جوکل تک ایک مداری کےبیسیوں دفعہ پارٹی سربراہی چھوڑنےپررونا دھوناڈال چکے،اب ڈرامہ سٹارٹ،اسکرپٹ پرانا بندہ نیا، وسیم اخترمائیک پھینک رہاہےنہیں بھائی نہیں بھائی کی صدائیں ہیں کارکن دیواروں سے سرٹکراتےہوئےدھاڑیں مارکررورہےہیں اورکارکنان اورلیڈرشپ فاروق ستارکےگردجمع ہوکرچھپالیتےہیں اب میڈیا اورکیمرہ مین صاحبان کی حالت دیکھنےوالی ہےان کی کوشش ہےکہ کسی طریقےسےبھی اب فاروق ستارکی اس وقت کی فوٹیج حاصل کی جائےکوئی دائیں سےکوئی بائیں سے،اب نوٹنکی سےزیادہ عوام میڈیاپرسنزکی حرکتوں سےمحفوظ ہورہی ہے،اچھا جی اب بھائی توگھرچلےگئےگیٹ بند،اورپھرفلمی ہیروکی طرح ’’اماں‘‘کی انٹری ہوئی اورپھرفاروق بھائی مان گئےاوراپنا سب کچھ منوابھی لیااوراپنے’’نادیدہ ان ‘‘کےسافٹ ایجنڈے کےمطابق مذہبی جماعتوں کےبڑےایونٹ کا میڈیا بلیک آئوٹ بھی ہوگیا۔اسےکہتےہیں ایک تیرسےکئی شکار

حصہ

جواب چھوڑ دیں