انتظامیہ مانیٹرنگ نے سول ڈیفنس سرگودھا کی پول کھول دی

2155

  سرگودھا: ضلعی انتظامیہ کی مانیٹرنگ نے سول ڈیفنس سرگودھا کی کارکردگی کا پول کھول دیا، ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے حالیہ واقعات کے بعد سول ڈیفنس حکام کو تمام کاروباری مراکز، دفاتر،پیٹرول پمپوں سمیت اس حوالے سے والنرایبل قرار دی گئی جگہوں پر آگ سے بچائو کیلئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی گئی تھی اور دی گئی-

ڈیڈ لائن کے بعد متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر مانیٹرنگ کا ٹاسک دیا گیا جن کی رپورٹس نے محکمہ کی کاغذی کارروائی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے، اس سلسلہ میں ٹیموں نے درجنوں پیٹرول پمپوں اور دیگر مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں آگ لگنے کی روک تھام اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے تحت کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے-

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے سول ڈیفنس افسران کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا اور فوری عملدرآمد یقینی بنانے اور غیر ذمہ داری کا ثبوت دینے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔