اسلام آباد (صباح نیوز) پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرر نے لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی‘ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع بھی توثیق کردی۔ گزشتہ روز پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آزاد اپوزیشن رہنما سینیٹر نذیراعظم تارڑکی صدارت میں کمیٹی روم نمبر4 میں ہوا۔ لاہور ہائی کورٹ میں 13 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے پارلیمنٹ میں امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لیے گئے۔