قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ کورونا سے انتقال کر گئے

111

اسلام آباد(صباح نیوز)قائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائی کورٹ جسٹس شیراز کیانی رضائے الٰہی سے وفات پاگئے،ان کی نمازجنازہ بروز(آج)منگل4مئی دن11بجے ہائی اسکول رٹہ ڈڈیال آزاد کشمیرکے گرائونڈ میں ادا کی جائے گی ۔جسٹس شیراز کیانی کورونا وائرس کا شکار اور اسلام آبادکے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے ،بیماری کے باعث پیر کوانتقال کر گئے۔