کوئٹہ میں یوم علیؓ کے سلسلے میں موبائل فون سروس بند کردی گئی

69

کوئٹہ(این این آئی)حکومت بلوچستان کی سفارش پر کوئٹہ میں یوم علیؓکے باعث موبائل فون سروس بند کردی گئی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ‘محکمہ داخلہ و قبائلی امور بلوچستان کی جانب سے تصدیق کی گئی کہ یوم علی ؓ کے سلسلے میں 29اپریل کو پولیس نے 3 اور4 مئی کو موبائل فون سروس، وائر لیس انٹرنیٹ بند کرنے کی سفارش کی تھی ‘موبائل فون سروس پیر اور آج منگل کو شام 6بجے سے صبح 4بجے تک بند رہے گی ۔