سکھر(آن لائن) پی پی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کا کورونا ٹیسٹمثبت آگئے ،خورشید شاہ تین روز سے بھتیجے کے انتقال کے باعث پے رول پر رہا تھے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور انکے بیٹے سید زیرک شاہ کورونا کا شکار ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق سیدخورشید شاہ 3 روز سے بھتیجے سید عدیل شاہ کے انتقال کے باعث پے رول پر رہا تھے ، عدیل شاہ کورونا وائرس کے باعث کراچی میں انتقال کر گئے تھے نماز جنازہ پر سیکڑوں لوگوں نے ان کے بھتیجے کے انتقال پر تعزیت کی تھی تعزیت اور نماز جنازہ کے دوران ایس او پیز خیال رکھنے کے باوجود پی پی رہنما سید خورشید شاہ اور ان کے بیٹے سید کورونا کا شکار ہوگئے گزشتہ روز کرائے گئے۔ کورونا ٹیسٹ میں خورشید شاہ کے چھوٹے صاحبزادے زیرک شاہ بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہیں۔