کوئٹہ (نمائندہ جسارت) محکمہ صحت بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیر سے کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کیلیے 2 موبائل یونٹس دستیاب ہوں گے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے ترجمان ڈاکٹروسیم بیگ کے مطابق یہ موبائل ویکسینیشن یونٹس کوئٹہ کے علاقوں باچاخان چوک اور عالمو چوک پر موجود رہیں گے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ 50 سال سے زائد عمر کے افراد کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کیلیے موبائل یونٹس پر تشریف لائیں۔ کورونا وائرس کے بلوچستان میں 22 ہزار 528 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں اور 237 افراد انتقال کر چکے ہیں۔