ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں‘ مریم اورنگزیب

197

اسلام آباد(صباح نیوز)مسلم لیگ(ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں آر ٹی ایس بٹھانے کی سازش سے بر سر اقتدار میں آنے والے انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں، 2018ء کے ووٹ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے ہیں، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،ڈسکہ الیکشن کمیشن کا عملہ چور انتخابی اصلاحات کی بات کر رہے، کس کو بیوقوف بنا رہے ہیں،میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دینے پر تنقید کرنے والے ای ووٹنگ کی بات کر رہے ہیں ، شرم آنی چاہیے ۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فوادچودھری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوامی میدان میں ہر ضمنی الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ ای ووٹنگ کے ذریعے ووٹنگ نہیں بلکہ الیکشن چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈا جا رہا ہے،8 سال خیبر پختونخوامیں اور 3سال وفاق اور پنجاب میں نالائق ، نااہل اور چور مسترد ہونے کے بعد ای ووٹنگ سے الیکشن چوری کا خواب دیکھ رہے ہیں ،3 سال الیکشن اور معاشی اصلاحات پر سیاسی انتقام کو ترجیح دینے والے اپوزیشن سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔