حسن علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری

83

حسن علی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔انہوں نے زمبابوے کے خلاف ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن زمبابوے کی دوسری اننگز میں ٹنڈائی چسورو کو عمران بٹ کے ہاتھوں کیچ کراکے یہ اعزاز اپنے12 ویں ٹیسٹ کی23 ویں اننگز میں حاصل کیا۔ویسٹ انڈیز کے خلاف روزیو میں 10 مئی2017 کو اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے حسن علی نے پچاس وکٹ لینے میں 3 سال اور355 دن کا وقت لیا۔ وہ ایسا کرنے والے پاکستان کے41 ویں اور کل ملاکر395 ویں بولر بنے۔
ابھی تک پاکستان کے جن کھلاڑیوں نے50 سے زیادہ وکٹ حاصل کی ہیں اس میں سے 18 نے 100سے زیادہ،7 نے 200 سے زیادہ، 3 نے 300 سے زیادہ اور ایک نے 400 سے زیادہ وکٹ حاصل کی ہیں۔
پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر وسیم اکرم ہیں۔بائیں ہاتھ سے تیز بولنگ کرانے والے اس بولرنے 1985 اور2002 کے درمیان جو104 ٹیسٹ کھیلے انکی181 اننگز میں22627 گیندوںپر9779 رنز دیکر23.62 کی اوسط اور 5 54.6کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ414 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ 25 مرتبہ ایک اننگز میں 25یا اس سے زیادہ وکٹ اور25 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی119 رنز دیکر 7وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ڈونیڈن میں فروری 1994 میں انجام دی تھی۔
پاکستانی ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان کے لیے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس تیز بولر نے 1989 اور2003 کے درمیان جو87 ٹیسٹ کھیلے انکی154 اننگوں میں16224 گیندوں پر 8788 رنز دیکر 23.56 کی اوسط اور 43.49کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ373 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ 22 مرتبہ ایک اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور 5مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی76 رنز دیکر 7 وکٹ ہے جو انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف فیصل آباد میں جنوری 1992میں انجام دی تھی۔
پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم عمران خان پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میںتیسرے سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے والے بولر ہیں۔دائیں ہاتھ کے اس تیز بولر نے 1971 اور1992 کے درمیان جو88 ٹیسٹ کھیلے انکی142 اننگز میں19458 گیندوں پر 8258 رنز دیکر22.81 کی اوسط اور 53.73کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ362 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ وہ 23 مرتبہ ایک اننگ میں 5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور 6 مرتبہ ایک میچ میں 10 یا اس سے زیادہ کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی58 رنز دیکر8 وکٹ ہے جو انہوں نے سری لنکاکے خلاف لاہور میں مارچ 1982میں انجام دی تھی۔
حسن علی نے ابھی تک جو12 ٹیسٹکھیلے ہیں انکی23 اننگز میں2271گیندوںپر1221 رنز دیکر23.48 کی اوسط اور7 43.6 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ52 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ہے۔ 4 مرتبہ وہ ایک اننگز میں 5 یا اس سے زیادہ اور ایک مرتبہ ایک میچ میں 10 کھلاڑیوں کو آئوٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ زمبابوے کے خلاف میچ میں انہوںنے36 رن دیکر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا جو انکی سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔