اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب مفتاح اسماعیل کہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے نون لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے۔
فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مفتاح اسماعیل کہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے، زرداری صاحب نے نون لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے، انہوں نے کہا کہ اسی لئے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، اداروں کا احترام ضروری اس لئے بھی ہے کہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے اور ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔
مفتاح اسماعیل کہ رہے ہیں ریکارڈ فوج کی نگرانی میں رکھا جائے،زرداری صاحب نے نون لیگ کو فوج یاد کرا دی ہے:)اسی لئے کہتے ہیں سوچ کر بولو اور بولنے سے پہلے سو بار تولو، اداروں کا احترام ضروری اس لئے بھی ہے کہ اداروں کے بغیر نظام قائم نہیں رہا کرتے اور ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے pic.twitter.com/Nwtz1OPSjT
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 2, 2021