شیریں مزاری کی صاحبزادی کی والدہ کی وزارت پر تنقید

141

اسلام آباد (آن لائن) یورپی پارلیمنٹ میں توہین رسالت ؐ قانون کی آڑ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور ہونے پر وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اپنی والدہ کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ پرکیا۔ ایمان مزاری نے کہا کہ ہمارے ملک کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ذمے داری پوری نہیں کی، یورپی پارلیمنٹ کا یہ قرارداد منظور کرانا بالکل جائز ہے کیونکہ وزارت برائے انسانی وسائل (ایچ آر) نے آزادی
اظہاررائے اور میڈیا کے خلاف سخت کارروائیوں پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ اس لیے جی ایس پی پلس درجہ بندی کے لیے پاکستان کی حیثیت کا ازسرنو جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔یہاں توہین مذہب کے قانون کو خواتین اور اقلیتوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جس کا سہارا لے کر لوگوں کو لاپتا کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ ایمان مزاری اس سے قبل بھی کئی مرتبہ تحریک انصاف اور ملکی نظام کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔