راولپنڈی ( نمائندہ جسارت) شہر کے15 سستے بازاروں میں ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس قائم کر دی گئیں۔13 اشیائے ضروریہ پر حکومت کی جانب سے25 فیصد سبسڈی دی جارہی ہے۔ ان اشیا میں آلو، پیاز، ٹماٹر، بھنڈی، کدو، بینگن، لہسن، سیب، کیلا، خربوزہ، کھجور،
دال چنا اور بیسن شامل ہے۔ سستے بازاروں میں آلو50 روپے تو فیئر پرائس شاپ پر39 روپے کلو مل رہاہے،24 روپے کلو فروخت ہونے والی پیاز اور ٹماٹر20 روپے میں،92 روپے والی بھنڈی71 روپے میں جبکہ165 روپے درجن ملنے والا کیلا131 روپے میں دستیاب ہے،اسی وجہ سے رمضان بازاروں میں عوام کا رش نظر آتا ہے۔ شہریوں کے مطابق زیادہ خریداری کرنی ہو تو کچھ نہ کچھ بچت ہو ہی جاتی ہے۔