پی ٹی آئی حکومت عالمی مالیاتی سامراج کی قید میں ہے، رضا ربانی

131

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے مزدور، ریلوے ملازم، کسان، صحافی، دانشور اور تعلیمی شعبے سے وابسطہ افراد گرینڈ ورکنگ کلاس الائنس بنائیں، جس کے ذریعے اس ملک کو مغربی مالی سامراج سے چھڑایا جائے،یومِ مزدور کے موقع پر اپنے ایک بیان میں میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ یومِ مزدور ایسے دورِ حکومت میں منایا جارہا ہے جو آئی ایم ایف، بین الاقوامی مالیاتی سامراج، کارٹل، دوست سرمایہ داروں کی قیدی ہے۔انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف، نئی ایسٹ انڈیا کمپنی ہے، جو حکومت کو معاشی اہداف اور ٹریڈ یونین کو کچلنے کے حوالے سے ڈکٹیشن دیتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ زیادہ تر سرکاری اداروں میں لازمی سروسز ایکٹ لاگو ہے، لہٰذا ٹریڈ سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ پی آئی اے پائلٹس کی بغیر ثبوت کے تذلیل کی گئی، ریلوے ملازمین کو حقوق سے محروم کیا جارہا ہے، بینکوں، ریلوے میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ انہوںنے کہاکہ کوئلہ کان مزدور غیر مناسب حالات میں کام کر رہے ہیں۔کسان کو جاگیردار طبقے اور شوگر مافیا کی جانب سے حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔