ایران: مصالحتی کونسل کے سیکرٹری کاصدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

89

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے سابق کمانڈر اور مصالحتی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے رواں سال 18 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل محسن رضائی نے 2005ء میں بھی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا ، تاہم بعد میں انہوں نے فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ 2013ء میں انہوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لیا اور حسن روحانی، محمد باقر قالیباف اور سعید جلیلی کے بعد وہ چوتھے نمبر پر تھے۔ ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق محسن رضائی نے کہا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر قسمت آزمائیں گے۔