لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین 17 ماہ سے تنخواہ سے محروم

80

 

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین نے گزشتہ 17 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، جہاں ملازمین نے ہاتھوں میں بینر اٹھاکر شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر ممتاز علی، شہباز، اختر سندھرو و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم سال سے لاڑکانہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں لیکن گزشتہ 17 ماہ سے ہماری تنخواہیں بند ہیں، جس کے باعث تمام گھر والے فاقہ کشی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسسٹنٹ سیکرٹری احسان جانوری نے تنخواہیں جاری کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے سے زائد رقم لے کر مسلسل جھوٹے دلاسے دے رہا ہے جبکہ تنخواہیں نہ ملنے سے بچوں اور گھر والوں کی تاحال عید خریداری بھی نہ ہوسکی ہے۔ ملازمین نے پی پی چیئرمین بلاول زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ تنخواہیں جاری کی جائیں تاکہ ہم عید خریداری کرسکیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کریں گے۔