لاڑکانہ، متوازن کھادوں کے استعمال پر ایف ایف سی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار

279

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) فصلوں میں متوازن کھادوں کے استعمال پر ایف ایف سی کے زیر اہتمام گوٹھ دینو جو کوتھو تحصیل میروخان میں فارمر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 80 سے زائد کاشتکاروں اور زمینداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر آگاہی دیتے ہوئے ایف ایف سی کے لاڑکانہ کے ہیڈ ایگری سروسز نیاز احمد نے کہا کہ فصلوں کو متوازن زرعی کھاد کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ متوازن اور بروقت زرعی کھاد کے استعمال سے فصلوں کی پیداوار میں اضافے سے کاشتکار اور زمینداروں کو مالی فائدہ بھی حاصل ہوگا اور وہ اضافی اخراجات سے بھی بچ سکیں گے۔ بعد ازاں انہوں نے ایف ایف سی کی مفت زمینوں کے تجزیہ کی سہولت کے متعلق بھی آگاہی دی۔ فارمر میٹنگ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاڑکانہ اسد سولنگی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ایف ایف سی افسران نے کاشتکاروں کو کھاد کے استعمال کا طریقہ کار سے آگاہ کیا۔