وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان کیلیے 370 ارب کا ترقیاتی پیکیج

379

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کر دیا۔

گلگت بلتستان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا کہ کراچی، بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد اب یہاں ترقیاتی پیکیچ  کا  اعلان کیا گیا،5سال میں 370ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لئے خرچ کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سےخوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں ہے وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے وزیراعلیٰ خالد خورشید جی بی کی ترقی کےلئے سنجیدہ ہیں اور گلگت بلتستان میں سیاحت کےلئے بہت زبردست کام  ہورہاہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5سال میں 370ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لئے خرچ کیے جائیں گے بجلی کےنظام کےلئے 9منصوبےاور سڑکوں کےپانچ بڑے منصوبے ہیں جب کہ اسکردو اور چلاس میں اسپتالوں کو بہتر کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ترقیاتی پیکیج دینے پر اسدعمر کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ اسدعمرکوجی بی پیکیچ کےلئےخراج تحسین پیش کرتا ہوں، قرض کی ادائیگی  کی وجہ سے ہمارے پاس کم پیساہوتا ہےوکم پیسے کے باجود اس طرح کا پیکیج  بڑاکارنامہ ہے۔