آلو کے کباب

1383

اجزا:
اُبلے آلو۔۔۔1/2کلو
چاول کا آٹا۔۔۔3 کھانے کے چمچے
پسی رائی۔۔۔2 کھانے کے چمچے
باریک کٹی ہری مرچ۔۔۔ 2 عدد
بھنا اور پسا سفید زیرہ۔۔۔1/2 کھانے کا چمچہ
نمک ۔۔۔حسب ذائقہ
باریک کٹاہرا دھنیا۔۔۔1/2 گٹھی
تیل۔۔۔ 2 کھانے کے چمچے
ترکیب
پہلے1/2 کلو اُبلے آلو چھیل کر میش کر لیں۔اب ان میں 3 کھانے کے چمچے چاول کا آٹا، 2 کھانے کے چمچے پسی رائی، 2 عدد باریک کٹی ہری مرچ، 1/2 کھانے کا چمچہ بھنا اور پسا سفید زیرہ، حسبِ ذائقہ نمک اور 1/2 گٹھی باریک کٹا ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔پھر ہاتھ پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر چھوٹے چھوٹے شامی کباب بنا لیں۔