مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں آصف زرداری احتساب عدالت طلب

282

اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اسٹینوگرافر مشتاق احمد کو مشکوک ٹرانزیکشن سے متعلق نیب ریفرنس میں طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس پر آصف علی زرداری اور اسٹینوگرافر مشتاق احمد کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔ جج احتساب عدالت اصغر علی نے طلبی کے سمن جاری کردیے۔

ریفرنس کے مطابق ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زرداری نے کلفٹن کراچی کا گھر کرپشن سے بنایا۔ کلفٹن کراچی گھر کی خریداری کے لیے آصف زرداری کے اسٹینو گرافر نے رقم دی۔ اسٹینو گرافر مشتاق کے اکاؤنٹ سے گھر کی خریداری کے لیے 15 کروڑ ادا کیے گئے۔

مزید کہا گیا کہ آصف زرداری کلفٹن کراچی میں گھر کی خود خریداری کاکوئی ثبوت نہیں دے سکے۔