عدالت عظمیٰ میرے کیس کی جلد سماعت کرنے جسٹس شوکت کی ایک اور درخواست

120

 

اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عدالت عظمیٰ میں اپنے زیرالتوا کیس کی جلد سماعت کے لیے نئی درخواست دائر کردی ہے۔اپنے ایڈووکیٹ آن ریکارڈ احمدنواز چودھری کے توسط سے دائر درخواست میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے موقف اپنایا ہے کہ وہ 30جون 2021ء کو ریٹائر ہو جائیں گے، اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ ان کی عبوری ریلیف کی درخواست سمیت تمام درخواستیں 4مئی کوسماعت کے لیے مقرر کی جائیں اور روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرکے مقدمہ نمٹایا جائے۔