پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ریکارڈ بے حد شاندار ہے

153

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوٹیسٹ میچوں کی سریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات(29 اپریل) کو ہرارے اسپورٹس کلب میں شروع ہوگا۔پاکستان اورزمبابوے کے مابین زمبابوے میں ہونے والا یہ گیارہواں اور کل ملاکر18 واں ٹیسٹ ہوگا۔ابھی تک پاکستان نے زمبابوے میں جو دس ٹیسٹ کھیلے ہیں، اس میں سات میں کامیابی حاصل کی ہے۔ زمبابوے نے دوٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جبکہ چارٹیسٹ برابر رہے ہیں۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف کل دس ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ زمبابوے نے تینٹیسٹ میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ ٹیسٹ چار ٹیسٹ برابر رہے۔
پاکستان کا زمبابوے کے خلاف سب سے زیادہ اسکور178.2 اوور میں553 رنز ہے جو اس نے شیخو پورہ میں اکتوبر 1996 میں بنایا تھا۔زمبابوے کا پاکستان کے خلاف سب سے بڑا اسکور165 اوور میں چار وکٹ پر 544رنز ہے جو اس نے ہرارے میں جنوری1995 میں بنایا تھا۔
پشاور میں نومبر1998 میں ہوئے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم36.5 اوور میں103 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی جو اس کا زمبابوے کے خلاف سب سے کم اسکور ہے۔ زمبابوے کا پاکستان کے خلاف سب سے کم اسکور120 رنز ہے جو اس نے46.4 اوور میں ہرارے میں ستمبر2013 میں بنایا تھا۔
وسیم اکرم نے شیخوپورہ میں اکتوبر1996 میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں490 منٹ میں363 بالوں پر22 چوکوں اور12 چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے 257 رنز بنائے تھے جو پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔ زمبابوے کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے بڑے انفرادی اسکور کا ریکارڈ گرانٹ فلاور کے پاس ہے جنہوں نے ہرارے میں جنوری 1995میں ہوئے ٹیسٹ میں654 منٹ میں523 بالوں پرگیارہ چوکوں اورایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر201 رن بنائے تھے۔
ثقلین مشتاق نے بلاوایو میں نومبر 2002 میں ہوئے ٹیسٹ میں25.5اوور میں66رن دیکر سات کھلاڑیوں کو آئووٹ کیا تھا جو پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف ایک اننگز میں سب سے اچھی بولنگ کارکردگی ہے۔ زمبابوے کی جانب سے پاکستان کے خلاف سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ ہیتھ اسٹریک کے پاس ہے جنہوں نے ہرارے میں جنوری 1995 میں ہوئے ٹیسٹ میں39 اوور میں 90رنز دیکرچھ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔پاکستان کی جانب سے زمبابوے کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ تیز بولر وقاریونس کے پاس ہے جنہوں نے کراچی میں دسمبر 1993 میں ہوئے ٹیسٹ میچ میں56 اوور میں135رن دیکر13 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔ زمبابوے کے لیے پاکستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میں سب سے اچھی بولنگ کا ریکارڈ ہیتھ اسٹریک کے پاس ہے جنہوں نے ہرارے میں جنوری 1995 میں ہوئے ٹسٹ میں50 اوور میں 105رنز دیکرنو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا۔