سکھر (نمائندہ جسارت)لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں کرپشن کا معاملہ، 19 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی، احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی، ملزمان کا صحت جرم سے انکار کر دیا، ملزمان پر 11 کروڑ 15 لاکھ کا ریفرنس دائر ہے، ملزمان میں ایل ڈی اے کے افسران اور ٹھیکیدار اور اصغر عباس شیخ،نور نبی ،محمد عامر اور دیگر شامل ہیں، عدالت نے سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔