سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں نیب کورٹس کے قیام کے متعلق پٹیشن دائر

102

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں دو نئی نیب کورٹس کے قیام کا معاملہ، سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں نیب کورٹس کے قیام کے متعلق پٹیشن دائر کردی گئی، سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ایڈووکیٹ علی رضا بلوچ کی معرفت پٹیشن فائل کی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے احکامات پر 2 نئی احتساب کورٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،کورٹ حکام بنگلوز میں نئی کورٹس کے قیام کا ارادہ رکھتے ہیں، بنگلوز میں جگہ کم اور سیکورٹی خدشات ہیں، 2 سال قبل نیب کورٹ پر کریکر حملہ بھی ہوچکا ہے، استدعا کی گئی ہے کہ مختلف مقامات کے بجائے ایک ہی کمپلیکس پر نیب کورٹس قائم کی جائیں، عدالت نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے فریقین کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔