گرین لائن منصوبے کیلیے پروٹو ٹائپ بس تیار کرلی، اسد عمر

337

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کراچی کے عوام کو خوشخبری سنا دی، کراچی گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کے لیے پروٹو ٹائپ بس چین میں تیار کر لی گئی ہے، انسپکشن منظوری کے بعد 80 بسیں جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کراچی پہنچ جائیں گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بس کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ گرین لائن ٹرانسپورٹ منصوبے کیلیے پروٹو ٹائپ بس چین میں تیار کر لی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جون 2021ء تک گرین لائن بحال کرنے کا
اعلان کیا گیا تھا۔ تاخیر کے شکار اس منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاقی وزراء الگ الگ تاریخ کا ذکر کرتے رہے ہیں حال ہی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اعلان کیا تھا کہ گرین لائن منصوبے کا افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا۔