ملتان (صباح نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جہانگیر ترین اور ہم خیال اراکین کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لائن کھینچ دو، ادھر ہوجا یا ادھر ہوجا، یہ تیتر بٹیر نہیں چلے گا۔ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکن اس بات پر دھیان نہ دیں کہ 4 ایم این اے یا ایم پی اے بگڑ گئے، جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی بنیاد رکھنا تبدیلی کی نشانی
ہے۔انہوں نے کہا کہ جنہیں ابھی بھی تبدیلی دکھائی نہیں دیتی تو وہ سیاسی چشمہ پیش کریں گے۔