ڈھائی سال کی کارکردگی پر شرم آنی چاہیے، مریم اورنگزیب

130

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب 2018ء سے 2021ء تک ملک تباہ ہوا، ملک کا وزیراعظم آٹا چینی بجلی گیس دوائی چور ہو تو عوام تباہ ہوتے ہیں،ڈھائی سال کی کارکردگی پر آپ کو فخر نہیں، شرم آنی چاہیے۔ ڈھائی سال میں 40 لاکھ لوگوں کو بے روزگار کرنے پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈھائی سال میں 400 ارب کی چینی، 225ارب کا آٹا، 122 ارب کی ایل این جی، 500 ارب کی دوائی چوری پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ 14 ہزار ارب کا تاریخی قرض لینے، ترقی کی شرح 5.8 فیصد سے منفی 0.4 کرنے، مہنگائی 3 فیصد سے 16 فیصد کرنے پر آپ کو فخر نہیں شرم آنی چاہیے۔