سکھر( نمائندہ جسارت)الخدمت فاؤنڈیشن سکھر کی جانب سے مستحقین میں رمضان راشن بیگز تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پرامیر جماعت اسلامی ضلع سکھر ایڈووکیٹ سلطان احمدلاشاری، صدر الخدمت ضلع سکھر مامون الرشید باجوہ سمیت دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ الخدمت کی جانب سے سستی افطاری کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ مستحقین کو رمضان المبارک کے مہینہ میں امداد کے طور پر راشن بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں جن میں اشیائے خور و نوش شامل ہیں۔