کرونا کا پھیلاؤ: خیبر پختون خواہ حکومت کا مردان میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

450

مرادان : کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئےخیبرپخونخوا حکومت نے ضلع مردان میں ایک ہفتے کا لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان کامران بنگش کے مطابق مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 40 فیصد سے زیادہ ہے جس کے باعث کل سے ضلع  میں مکمل لاک ڈاؤن کے نفاذ  کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مردان میں کل سے 7 روز کیلئے مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، اشیائے خوردونوش، میڈیسن اور دیگر اشیائے ضرور یہ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

ترجمان نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔