تیل و گیس کی ملکیت پر وفاق آئین کی خلاف ورزی کررہا ہے،رضا ربانی

275

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ آئین کہتا ہے کہ تیل اور گیس صوبوں اور وفاق کی مشترکہ ملکیت ہوں گے لیکن صوبوں کو ان بلاکس میں مشترکہ مالک نہ بنا کر وفاقی حکومت آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبائی حکومتوں کی نمائندگی کے بغیر تیل و گیس کی تلاش کے 6 بلاکس کمپنیوں کو دیے۔ وفاقی حکومت چیئرمین سینیٹ کی رولنگ کے باوجود صوبوں کو شریک مالک نہیں بنارہی ہے۔ تیل و گیس کی تلاش کے یہ6 بلاکس سندھ، پنجاب اور بلوچستان کی نمائندگی کے بغیر دیے گئے۔ حکومت این ایف سی پر عمل نہ کرکے صوبوں کو ان کے حقوق سے محروم کررہی ہے۔ آئندہ بجٹ ایک ایسے این ایف سی ایوراڈ کے تحت دیا
جائے گا جو 11 سال پرانا ہے۔