لاڑکانہ، پرائمری اسکول ٹیچر کے قتل کا مقدمہ 2 نامعلوم افراد کیخلاف درج

209

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) تھانہ اللہ آباد کی حدود ممتاز کالونی میں ایک روز قبل مسلح افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے پرائمری اسکول ٹیچر اور اینٹوں کے بھٹے کے مالک محمد ہاشم کنبھر کے قتل کا مقدمہ ان کے بیٹے مہران کنبھر کی مدعیت میں دو نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے، اس حوالے سے اللہ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے مختلف شواہد کے بنیاد پر شفاف تحقیقات کررہے ہیں تمام جلد ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔